پاکستانی خبریں

وزیراعظم نے ایک بار پھرتاریخی خطاب کرکے قوم کا سرفخرسے بلند کردیا، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھرتاریخی خطاب کرکے قوم کا سرفخرسے بلند کردیا ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ،شبلی فرازمسئلہ کشمیرحل کیے بغیرخطےمیں امن کا قیام ایک خواب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام عالم کو باور کرایا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں آرایس ایس کے انتہا پسند نظریے کو بے نقاب کیا۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پرڈھائے جانے والےمظالم کو بھی بے نقاب کیا۔

Related Articles

Back to top button