پاکستانی خبریں

لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ، 8 سال کا بچہ زخمی

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی کے مطابق بھارت کی دہشت گرد فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے، بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر باروہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر 8 سال کا بچہ زخمی ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 2020 میں بھارتی فوج 2340 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ 23 ستمبر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان پہنچا تھا۔

یاد رہے 13 ستمبر کو بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 11 سالہ بچی شہید جبکہ 4 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

بعد ازاں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

Related Articles

Back to top button