پاکستانی خبریں

خصوصی پروازوں کا معاملہ، پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے مزید 7 پروازوں کی اجازت مل گئی

وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی کاوشوں سے سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو مزید 7 پروازوں کی اجازت دے دی ، جس کے بعد پی آئی اے سعودی عرب کیلئے 28 پروازیں آپریٹ کرے گا۔

پی آئی اے کی سعودی عرب کے لئے خصوصی پروازوں کے معاملے پرسعودی ایوی ایشن نے مزید 7پروازوں کی اجازت دے دی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کی پروازوں کو اجازت ملی ، پی آئی اے سعودی عرب کیلئے28 پروازیں آپریٹ کرے گا ، پی آئی اے جدہ، دمام، مدینہ منورہ کیلئے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔

خیال رہے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم سے لوگوں کی پریشانی اور بے پناہ رش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔

بعد ازاں اعلیٰ سطحی سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے بعد صرف قومی ایئر لائن کو سعودی عرب کی جانب سے خصوصی طور پر مزید پروازیں جاری کرنے کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کے سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25،500 افراد کی ہو گئی ، یہ تمام افراد 30 ستمبر سے پہلے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button