پاکستانی خبریں

کورونا وائرس سے متعلق نئی سفری پالیسی مرتب، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بیانیہ جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس سے متعلق نئی سفری پالیسی کا اعلان کر دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری کورونا سے متعلق نئی سفری پالیسی میں پاکستان آنے والی پروازوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت دو کیکٹگریوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

کیگٹری اے میں شامل 38 ممالک کو کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بغیر پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔سعودی عرب، چین سمیت 38 ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ سے استشنی قرار دیا گیا ہے۔

کیٹگری بی میں شامل دیگر ممالک سے آنے والے افراد کے لیے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے،38 ممالک کے علاوہ دیگر تمام ممالک سے پاکستان آنے والے شہریوں کے لیے کرونا رپورٹ لازم ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ مسافروں کی کرونا منفی رپورٹ 96 گھنٹوں سے زائد پرانی نہ ہو۔

سی اے اے کے مطابق پاکستان آنے والے جہازوں میں جراشمیم کش اسپرے لازم ہے،مسافر اور عملہ دوران سفر ماسک پہننے گا،جہاز میں 80 منٹ بعد جراشیم کش اسپرے کے ساتھ عملہ سینیٹائرز فراہم کرے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ جہاز میں سیٹ بدلنے اور کھانے پینے کی اشیاء لے جانے پر پاپندی برقرار ہے۔

Related Articles

Back to top button