نوازشریف کی ایک تقریر پر 40 سے زائد وزرا اور مشیران رو رہے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت میاں نواز شریف کی تقریر کے بعد حواس باختہ ہو چکی ہے۔

وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ایک تقریر پر 40 سے زائد وزرا اور مشیران رو رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا اور چینی چوروں کو نواز شریف کی تقریر سمجھ میں نہیں آسکتی ہے۔

پی ایم ایل (ن) کی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عوامی جمہوری بقا کی فیصلہ کن جنگ شروع ہو گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ جب اپوزیشن کی اے پی سی غیر اہم ہے تو پھر 40 سے زائد وزرا تین دن سے ردعمل دیتے ہوئے ہلکان کیوں ہو رہے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں