پاکستانی خبریں

حکومت ہر سیکٹر میں ناکام ہو چکی ہے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف حتمی اقدام کا فیصلہ کل ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ اے پی سی سے کچھ نہیں ہو گا تو حکومتی وزرا اس کے خلاف متحرک کیوں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ہر سیکٹر میں ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے پاکستان کی معیشت کو مشکلات میں لا کھڑا کیا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتیں اکھٹی ہو کر حکومت سے جان چھڑانے کا مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے نواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقام تبدیل ہوا ہے وقت وہی ہے، اے پی سی کل اسلام آباد کے ہوٹل میں ہو گی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، توقع کرتے ہیں گلگت بلتستان میں وقت پر شفاف انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی بڑی طاقت کے طور پر سامنے آئے گی۔

Related Articles

Back to top button