پاکستانی خبریں

اگر مفرور مجرم نواز شریف نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کیا؟ ڈاکٹر شہباز گل نے خبردار کر دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ‘اگر مفرور مجرم نواز شریف نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کیا اور وہ نشر ہوا تو پیمرا سمیت دیگر قانونی آپشنز استعمال کیے جائیں گے’۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی سرگرمیاں کرے اور بھاشن دے’۔
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ‘شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں’۔

شہباز گل کے بیان کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں تصدیق کی کہ اے پی سی سے نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 4 ہفتوں کی ضمانت ملنے پر علاج کے لیے لندن گئے تھے اور تاحال وہیں مقیم ہیں، ان کے خلاف عدالت میں کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں سے ایک میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے جو لندن ہائی کمیشن کو موصول ہوچکے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button