جلد اورنج لائن ٹرین ٹریک پر دوڑے گی؛ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے لاہوریوں کیلئے بڑی خبرسنادی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کے اورنج لائن ٹرین لاہور کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے جلد اورنج ٹرین کا افتتاح کردیا جائے گا۔

مشکل معاملات حل کر لئے گئے، اورنج ٹرین کے کرائے کاتعین کرلیا گیا۔ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ آپریشنزاورمینٹی ننس کا کام تفویض کردیا گیا ہے۔ اورنج ٹرین کیلئے سٹاف کی بھرتیاں جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں