پاکستانی خبریں

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن اے پی سی کی تیاریاں تیز، زرداری اور نواز شریف کی بھی شرکت

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن اے پی سی کی تیاریاں تیز کردیں گئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی صحت سےمتعلق خیریت دریافت کی اور ان کو اے پی سی میں ورچوئیل شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

اس دوران گفتگو کر تے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی مل کر میثاق جمہوریت کو لے کر آگے بڑھائیں گے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری دعا اور تمام ہمدردیاں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کردیا ہے کہ آصف علی زرداری بھی اے پی سی میں ورچوئیل شرکت کریں گے۔

 

Related Articles

Back to top button