پنجاب میں تعمیراتی شعبہ کے فروغ کے لیے آن لائن سروس کا آغاز

پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا،پی آئی ٹی بی کی مدد سے خصوصی پورٹل بھی تیار کرلیا گیا۔

بزدار حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں بازی لے گئی۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر تعمراتی شعبہ کے فروغ کیلئے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے سے متعلق ونڈو سسٹم کی کامیابی کے بعد آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

بلڈرز، ڈویلپرز، آرکیٹیکٹس کے لئے اجازت نامے ایک کلک کے ذریعے میسر ہوں گے۔

پنجاب نے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کروائیں۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹل www.construct.fc.punjab.gov.pk/login کا اجراء مکمل ہو چکا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کنسٹرکشن سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیا گیا۔

اس شعبے سے جڑی معاشی بحالی کی حکمت عملی کے تحت ون ونڈو پلیٹ فارم فعال کئے گئے۔ ون ونڈو نظام عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

نقشے کی منظوری اور تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے 30 دن، زمین کے استعمال میں تبدیلی کے این او سی کیلئے 45 دن اور رہائشی سوسائٹیوں کے اجازت نامے کیلئے 60 سے 75 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں