پاکستانی خبریں

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی اور آٹا غائب

وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ حیدرآباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور آٹا نایاب ہو گیا ہے۔

حیدرآباد کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر پچھلے چند ماہ سے آٹا اور چینی غائب ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے ہیں۔ جبکہ عوام آٹا اور چینی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے اور آٹے کا 10 کلو کے بیگ کی قیمت 400 روپے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں چینی 100 روپے کلو اور آٹے کا 10 کلو کا بیگ 620 روپے کا فروخت ہو ریا ہے۔

شہریوں نے سچ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حکومت کو چاہیے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے اور چینی کے ساتھ ساتھ دوسری تمام اشیاء خردنوش مہیا کی جائیں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

Related Articles

Back to top button