پاکستانی خبریں

وزیراعظم اور پارٹی پر تنقید ہو گی تو جواب ضرور دوں گا، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید چار سے پانچ وزرا کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وفاق اور صوبے میں نمبر گیمز کی کچھ مجبوریاں ضرور ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے  واضح کیا کہ وزیراعظم اور پارٹی پر تنقید ہو گی تو جواب ضرور دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا پر چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم متعارف کرایا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے میں نمبر گیمز کی کچھ مجبوریاں ضرور ہیں۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سختی کے ساتھ پنجاب اور وفاق میں وزرا پر چیک اینڈ بیلنس رکھ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل وزرا پر ایسا چیک اینڈ بیلنس نہیں تھا۔

صوبائی وزیراطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے خصوصی بات چیت میں کہا کہ پاکستان میں سب سے کمزور اپوزیشن ہے۔

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی دراصل الائیڈ پارٹیز فار کرپشن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی اے پی سے کچھ بھی نہیں نکلے گا۔

 

Related Articles

Back to top button