پاکستانی خبریں

عدلیہ بحالی کے لیے کالے کوٹ والوں کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بلاول کے خاندان نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے تمام شرکا کو سلام پیش کیا اور کہا کہ اس میں شک نہیں کہ بلاول کے خاندان نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ جب تک پنجب دیگر صوبوں کے ساتھ برابرکا بھائی نہیں بنے گا اس وقت تک قائد کا پاکستان نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ آ ج بھی عدلیہ میں ایماندار لوگوں کی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے زیادہ توجہ اورسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کو برابر کے وسائل دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ صرف پنجاب پر توجہ دیں۔

ن لیگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ عدلیہ بحالی کے لیے کالے کوٹ والوں کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف بھی عدلیہ کی بحالی کے لیے باہر نکلے تھے۔

میاں شہبازشریف نے اے پی سی سے خطاب میں کہا کہ گوالمنڈی میں بڑے نیک لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کے بعد کچھ لوگ ہجرت کر کے گوالمنڈی میں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے کو حقارت سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

 

Related Articles

Back to top button