پاکستانی خبریں

مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن؛ خاتون سمیت چار کشمیری شہید

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ بٹہ مالو میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کرتے ہوئے خاتون سمیت چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی سیاہ رات چھٹنے کا نام نہیں لے رہی۔ دن بدن بھارتی درندوں کا ظلم و ستم بڑھتا جا رہا ہے۔ کبھی چھاپے تو کبھی گرفتاریاں کی معمول ہی بن گئیں۔

مقبوضہ وادی کے دارالحکومت سرینگر کے علاقہ بٹہ مالو میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران خاتون سمیت چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

جبکہ ایک کشمیری زخمی ہو گیا۔ محاصرے کے دوران جابر بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے گھروں کو بھی جلا دیا۔

شہادتوں کے بعد احتجاج کے خوف سے بھارتی فورسز نے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی۔ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی

وادی کے مختلف اضلاع میں بھارتی فورسز کا ملٹری آپریشن جاری ہے اور اب تک متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پانچ اگست کے غیرقانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں، سرچ آپریشن کی آڑ میں آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ نوجوانوں کو چُن چُن کر شہید کیا جا رہا ہے۔

اہل کشمیر پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر عالمی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

Related Articles

Back to top button