پاکستانی خبریں

گجر پورہ زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد سے رابطے میں رہنے والے 5 رشتہ دار زیر حراست

گجر پورہ زیادتی کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد سے رابطے میں رہنے والے 5 رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔

گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے رات گئے قصور میں سرچ آپریشن کیا گیا پولیس ایک بار پھر ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

پولیس نے ملزم عابد سے دو روز قبل رابطے میں رہنے والے 5 رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔مرکزی ملزم کے رشتے داروں سے تفتیش لاہور میں کی جائے گی۔

اس سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو حراست میں لیا تھا۔

مزید پڑھیں: گجرپورہ زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد علی کا کرمنل ریکارڈ، مزید انکشافات سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کی اہلیہ بشریٰ سے تفتیش کی جا رہی ہے، عابد علی کی اہلیہ تحصیل تاندلیانوالہ کے ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے،ملزم کی اہلیہ بشریٰ سے ایک بیٹی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل رات کو تقریباََ دو بجے گجرپورہ کے قریب موٹروے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Related Articles

Back to top button