پاکستانی خبریں

پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کےسفرپر گامزن ہے، آن لائن ڈیٹا محفوظ بنانا ضروری ہے: صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے سائبر حملوں کے تدارک اور روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سائبراسپیس کی حفاظت کیلئے آن لائن ڈیٹا محفوظ بنانا ضروری ہے۔

صدر مملکت کی زیر صدارت ایڈوائزری کمیٹی برائےسائبر سیکیورٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اعلیٰ صوبائی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کےسفرپر گامزن ہے پاکستان کی سائبر اسپیس کی حفاظت کیلئے آن لائن ڈیٹا محفوظ بنانا ضروری ہے۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ٹیکنالوجیز اور چوتھے صنعتی انقلاب کی وجہ سےسائبرحملوں کاخطرہ بڑھا ہے۔ سائبراسپیس کومحفوظ بنانےکیلئےاداروں کی استعدادکارمیں اضافےپرتوجہ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کےتحفظ کیلئے ڈیٹااورمعلومات کاتحفظ نہایت اہمیت کاحامل ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز عوامی مفاد،انفرادری ڈیٹاکی رازداری کو یقینی بنانےکیلئےاقدامات کریں۔

Related Articles

Back to top button