گوادر میں ترقیاتی کام جاری، بلوچستان کی خوش حالی کے لیے حکومتیں پرعزم ہیں: عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر شہر اور بندرگاہ کی تعمیر پر رات دن جاری ہے جس سے خوش حالی آئے گی اور ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’وفاق اور بلوچستان حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں، جنوبی بلوچستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے حکومتیں پرعزم ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان اور سی پیک کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کام پورے خطے کی ترقی اور خوش حالی کا باعث ہوں گے، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد خوش حالی آئے گی‘۔

عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ ’ماضی کی غلطیوں کو سدھارجائے گا اور مسائل حل ہوں گے‘۔

یاد رہے کہ 27 اگست کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مختلف شعبوں میں 11 سو سے زائد اسامیوں کا اعلان اور اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف شعبوں میں اپلائی کےطریقہ کارکااعلان کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا تھربلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کردیے گئے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کےتحت مختلف شعبوں میں روزگارکےمواقع فراہم کیے جائیں گے، ملازمتوں میں مقامی افرادکوترجیحی بنیادوں پر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں