مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو کشمیریوں کو شہید جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی قابض افواج نے جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا ۔

جس کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران قابض افواج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ جبکہ ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پانچ اگست کے غیرقانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔

سرچ آپریشن کی آڑ میں آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کو چُن چُن کر شہید کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں