عامر محمود کیانی نے عطا اللہ خان شادی خیل کو پارٹی کے اہم عہدے سے نواز دیا

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے عطا اللہ خان شادی خیل کو پارٹی کے اہم عہدے سے نواز دیا۔

زرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبرقومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے سیئنر رہنما عطا اللہ خان شادی خیل کوچیف کوآرڈینیٹر ، ای ایم سی اینڈ پارٹی مینجمنٹ سیل (پی ایم سی) مقرر کیا اور نوٹفکیشن جاری بھی جاری کردیا۔

ای ایم سی الیکشن منیجمنٹ کمیٹی اور پی ایم سی پارٹی منیجمنٹ سیل کے چیف کوآرڈینیٹر ہونے کے ناطے عطاء اللہ خان شادی خیل تمام الیکشن کو ہیڈ کرینگے، جن میں ضمنی الیکشن، بلدیاتی الیکشن، اورگلگت بلتستان وکشمیر کے جنرل الیکشنز شامل ہیں۔

نوٹفکیشن کے مطابق سیکرٹری جنرل ای ایم سی کی تشکیل کے لئے ہر علاقے سے ایک ایک ریجنل کوآرڈینیٹر کو مطلع کریں گے۔ چیف کوآرڈینیٹر ای ایم سی کی کارروائیوں کے لئے سیکرٹری جنرل آفس کو ٹی او آر کی تالیف میں معاونت کریں گے۔

چیف کوآرڈینیٹر پی ایم سی و ای ایم سی عطاء اللہ خان شادی خیل عام انتخابات ، ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی تیاری کے لئے کوآرڈینیٹ کریں گے اس کے ساتھ چیف کوآرڈینیٹر براہ راست سیکرٹری جنرل ، حلقہ انتظامیہ کے نظام (CMS) کے نفاذ کے لئے کوآرڈینیشن کریں گے۔

 

یاد رہے کہ عطااللہ خان شادی خیل پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں