لاہور میں چینی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں

لاہور کے عام کے بازاروں میں چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہوسکیں اور ایک سو پانچ روپے میں فروخت کی جارہی ہے،ایسے میں یوٹیلٹی اسٹورز شہریوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں اڑھسٹھ روپے میں چینی دستیاب ہے۔

شہر کے عام بازاروں میں چینی ایک سو پانچ روپے میں فروخت کی جارہی ہے. جس سے شہری پریشان ہیں۔

ایسے میں یوٹیلٹی اسٹورز شہریوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، جہاں 68 روپے میں دستیاب ہے۔ اسٹورز کی انتظامیہ کی جانب سے کچھ سودا سلف خریدنے کی شرط پر شہریوں کو دو کلو کی چینی کا پیکٹ فراہم کیا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت مناسب ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ عام بازاروں میں بھی عوام کیلئے سستی چینی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ نہ جانے چینی کب سستی ہوگی اور انہیں باآسانی مناسب ریٹس پر عام بازاروں میں میسر ہوسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں