کراچی میں کے ڈی اے بلڈنگ میں فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دو افراد جاں بحق

کراچی میں کے ڈی اے بلڈنگ میں ملزمان کی فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں‌ سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ کے نتیجے میں‌ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ‌ وسیم رضا جاں‌ بحق اور کے ڈی اے ملازم محمد حفیظ، وسیم رضا زخمی ہوگئے.

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کے ڈی اے لینڈ‌ ڈیپارٹمنٹ میں‌ پیش آیا، فائرنگ کے ڈی اے دفتر کے اندر کی گئی، اسلحہ برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں