وزیرتعلیم نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو خبردار کردیا

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں اسکول بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے سرکاری اسکول کا دورہ کیا، چھ ماہ بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر صورت حال کا جائزہ لیا اور متعلقہ انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، ہر بچہ فیس ماسک ضرور پہنے، ہر اسکول کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے، جہاں عمل درآمد نہیں ہورہا انہیں وارننگ دی جائے گی۔

مزید جانئے: ختم ہوا انتظار، ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے کھل گئے

انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں اسکول بند بھی کیا جاسکتا ہے، ملک میں 215 کے قریب یونیورسٹیز ہیں، ہاسٹلز میں بھی ایس اوپیز کو مد نظر رکھا جائے۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ مرحلہ وار بچوں کی تعداد بڑھائی جائے، اسکول آنے اور جانے کا مرحلہ بھی بہت اہم ہے، کورونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں