پاکستانی خبریں

امید ہے گجرپورہ کے دوسرا مجرم بھی جلد گرفتار ہوگا، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جیوفرانزک میں ملزم شفقت بھی سامنے آیا جسے کل رات گرفتار کیا جبکہ دوسرے ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بنادی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے گجرپورہ لنک روڈ اجتماعی زیادتی واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعےکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، یہ ایک پرائمری ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ تفتیش کا مرحلہ شروع ہوا، سیمپلز لیے گئے اور فرانزک ہوئی جبکہ 5 کلومیٹر کے رقبے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

مشیر برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ جیوفرانزک میں ملزم شفقت بھی سامنےآیاجسےکل رات گرفتارکیا، گرفتارملزم شفقت نےجرم قبول کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے بات ہوئی انہوں نے معلومات فراہم کی، اسی واقعے کے دوسرے ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بنادی ہیں، واقعے کو ڈی آئی جی آپریشن لاہور شہزادہ سلطان آپریٹ کررہے ہیں۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ یہاں احتساب کی بات بھی کی گئی، یہ وہی پنجاب ہے پولیس ہے جو عابد باکسر کی ہے، یہ وہی پنجاب پولیس ہے جس نے ماڈل ٹاون میں گولیاں چلائی، سانحہ ماڈل ٹاون میں معصوم شہریوں کو گولیاں ماری گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کے بیان پر سب مذمت کرتے ہیں۔

مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ 72 گھنٹے کے اندر ایک مجرم پکڑا گیا، امید ہے دوسرے مجرم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button