پاکستانی خبریں

قومی اسمبلی کا اجلاس، حکومتی ارکان آپس میں الجھ پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 ارکان قومی اسمبلی اجلاس کے دوران آپس میں الجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت نشست سے اٹھ کر ایم این اے عطا اللہ پر لپک پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عطا اللہ مجھے گالیاں دے رہا ہے۔

اس موقع پر حکومتی ارکان نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے عامر لیاقت کو اپنی نشست پر جانے کی ہدایت کر دی۔

بعد ازاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ موٹروے واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہایسی قانون سازی ہونی چاہیےکہ آئندہ ایسا واقعہ رونمانہ ہو۔

عامر لیاقت نے مطالبہ کیا کہ معصوم بچیوں اورخواتین سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صرف تقریریں کریں گے؟ ہمیں آج عملی کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کل بھی بحث ہونی چاہیے تمام ممبران کوموقع ملنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button