پاکستانی خبریں

رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کا نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ڈائریکٹر نادرا ملک خرم نجیب نے استقبال کیا۔

عامر محمود کیانی نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین ، سی او ایس برگیڈیئر خالد لطیف، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ملک خرم نجیب، ڈی جی آپریشنذ طاہر مقصود خان، ڈی جی پراجیکٹ عثمان جاوید اور نادر کے مختلف عملے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عامر محمود کیانی نے احساس پروگرام اور ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے اور نادرا کے مختلف سرگرمیوں جن میں شہریوں کے لیے شناختی کارڈ بنانے کے عمل کو آسان بنانے، اور مستحق شہریوں کے لیے احساس پروگرام اور ہیلتھ کارڈز بنانے میں مزید شفافیت لانے کے لیے اقدامات اٹھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

نادرا ہیڈ کوارٹر میں آمد کے موقع پر چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے سیکٹری جنرل پی ٹی آئی و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کو شیلڈ بھی پیش کی۔

Related Articles

Back to top button