پاکستانی خبریں

مروہ کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا

شہر قائد میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی پانچ سالہ بچی کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق مروہ کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ اس سے قبل نواز نامی ملزم کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس نے تفتیش کے دوران اب تک تیس سے زائد افراد کو حراست میں لیا جبکہ 30 مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپل لے کر انہیں پروفنگ کے لیے حیدرآباد کی لیبارٹری بھیجا دیا ہے۔

جن مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لیے گئے اُن میں سے کسی کا بھی سیمپل متاثرہ بچی کے ساتھ میچ نہیں ہوا۔

قبل ازیں علاقہ مکینوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا تھا اور انہوں نے ایک بار پھر واقعے میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس صرف زبانی کلامی دعوے کررہی ہے، ابھی تک ڈی این اے رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔

یاد رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی شام کے وقت اپنے گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، جسے اغوا کیا گیا، اہل خانہ نے گمشدگی کے خلاف مقدمہ درج کرایا مگر پولیس بچی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی۔

درندہ صفت مجرم نے مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور سوختہ لاش کو کراچی کے علاقے سبزی منڈی میں واقع کچرے سے بھرے خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پولیس نے اس کیس میں اب تک 15 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جبکہ لاش ملنے والے مقام سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اُس کا ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیجا تھا۔

Related Articles

Back to top button