پاکستانی خبریں

نااہل حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں: احسن اقبال

مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں اور پنجاب عمران خان کی ہٹ دھرمی کا نشانہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر امیر اور غریب ملک میں جرم ہوتا ہے اور کئی ممالک میں سفاکانہ جرائم ہوتے ہیں لیکن کسی ملک میں مظلوم کا مذاق نہیں اڑایا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح اسکول ٹیچر کوبھی تبدیل نہیں کیا جاتا جیسےآئی جی پنجاب کوتبدیل کیا گیا۔ پنجاب کے عوام سے بدلہ لینےکیلئےبزدار کو وزیراعلیٰ بنایا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے عوام کو سزا دے رہی ہے۔ صوبےکےبڑےانتظامی افسروں کو نائب قاصد کی طرح تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آئی جی، چیف سیکریٹری اور کمشنرز بار بار تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ جیسے عمران خان اناڑی تھے ویسے ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہےجن مجرمان کی نشاندہی ہوئی انہیں گرفتار کرے لیکن حکومت نےخاتون سے زیادتی کے دلخراش واقعے پر بھی سیاست کی اور حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مجرمان فرار ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےمجرمان کی شناخت لیک کی اورانکو کو فرار ہونے کا موقع دیا۔ شہباز شریف نے جرائم کا سراغ لگانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروائی تھی لیکن موجودہ حکومت ملزموں کی نشاندہی ہو جانے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کر سکی۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے معلومات لیک کر کے ملزموں کو فرار ہونے کا موقع دیا ہے۔ یہ حکومت سوشل میڈیا اور ترجمانوں کے ذریعے چل رہی ہے۔ ہر جگہ وزیراعظم کا ٹویٹ چلتا ہے لیکن وہ اس واقعے کی مذمت نہیں کر سکے۔

Related Articles

Back to top button