شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ کےقریب بارودی سرنگ کے دھماکے، پاک فوج کے جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ کےقریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

مارد وطن پر ایک اور بہادر سپوت نے جان قربان کر دی۔ سرحدوں کے حفاظت پر مامور پاک فوج کا جوان دھماکے میں شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ کےقریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا میرانشاہ بویا روڈ پر واقع چیک پوسٹ کےقریب ہوا، بارودی سرنگ کے دھماکےمیں33سالہ جوان ساجدشہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نےعلاقےکا محاصرہ کر کےکلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں