مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مشکل میں، ہائی کورٹ نے نیب کی درخواست منظور کر لی

ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ 15 ستمبرکو درخواست پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے نیب کی درخواست پر تکنیکی نوعیت اعتراض عائد کئے تھے۔

جمعرات کو نیب نے نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کی تھی اور سپریم کورٹ نے بھی نواز شریف کی سزا معطلی کا ہائیکورٹ والا فیصلہ ہی برقرار رکھا تھا۔

نیب نے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف نے سزا معطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا۔ بیرون ملک چلے جانے کے بعد نواز شریف اس رعایت کے مستحق نہیں رہے۔ نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت ختم کی جائے۔

قومی احتساب بیورو نے استدعا کہ نواز شریف مفرور ہیں اور سابق وزیراعظم کی ضمانت منسوخ کر کے گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں