پاکستانی خبریں

ریلوے کے اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ میں سفر کرنے والوں کے لیےخوشخبری

ریلوے کے اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ میں سفر کرنے والوں کو ریلوے نے زبردست خوش خبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوےے نے 21ستمبر سے اے سی بزنس کلاس کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

21 ستمبر سے اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں بھی پانچ فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔14 ستمبر سے تمام ایکسپریس ٹرینوں نے ڈائننگ ریسٹورنٹ کاریں دوبارہ لگا دی جائیں گی۔

تمام ایکسپریس ٹرینوں سے ڈایئننگ کاریں کرونا وائرس کے پھیلاوء کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھی۔ ریلوئے مسافروں کو اب ٹرین میں ناشتہ،کھانا،چائے اور دیگر کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہوں گی

دوسری جانب محکمہ ریلوےے نے دو مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیض پسنجر لاہور سے شام ساڑھے چھ بجے چل کر رات آٹھ بج کر پچپن منٹ پر نارووال پہنچے گی جب کہ فیض پسنجر نارووال سے صبح ساڑھے پانچ بجے چل کر سات پچاس پر لاہور پہنچے گے۔

محکمہ ریلوے نے لاہور سے سیالکوٹ لاثانی ایکسپریس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر تین بج کر پینتالیس منٹ پر چل کر سیالکوٹ سات پینتالیس پر پہنچے گی جب کہ سیالکوٹ سے صبح چھ بجے چل کر نو پچپن پر لاہور پہنچے گی۔

Related Articles

Back to top button