پاکستانی خبریں

بلوچستا ن سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو سینیٹر منتخب

بلوچستا ن سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے خالد بزنجو سینیٹر منتخب ہوگئے۔

سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں بی اے پی کے خالد بزنجو نے 38 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے حریف جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار غوث اللہ کو 21 ووٹ ملے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے64 میں سے 61 اراکین نے سینیٹ کی نشست کے لیے ووٹ کاسٹ کیا جب کہ نواب ثناءاللہ زہری، محمد طور اتمان خیل اور مولوی نور اللہ نے ووٹ نہیں ڈالا اور 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

خیال رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button