پاکستانی خبریں

پسماندہ طبقے کی فلاح حکومت کی اہم ترجیح ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نے کہا کہ پسماندہ طبقے کی فلاح حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور احساس کفالت پروگرام شفافیت پر مبنی منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی زندگی منصوبہ تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کے لیے بہترین پروگرام ہے جس میں تیزاب سے متاثرہ افراد کی کفالت کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی اور متاثرہ افراد کے روزگار کے لیے بلاسود قرضے بھی دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پسماندہ طبقے کی فلاح حکومت کی اہم ترجیح ہے اور نئی زندگی پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا بہترین اور منفرد منصوبہ ہے جس کا مقصد پنجاب کے گیارہ پسماندہ اضلاع جن میں ڈیرہ غازی خان، بھکر، میانوالی، بہاولپور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور، خوشاب، لیہ، لودھراں اور بہاولنگر شامل ہیں جن میں عوام کو بہترین تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ 166 بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ اور 17 مراکز صحت کو بی ایچ یو پلس اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ پنجاب کے نو اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے تین سال میں عوام کے لیے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے، جلد عوام کی حالت بدلے گی۔

Related Articles

Back to top button