پاکستانی خبریں

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے ادارے کھولنے کے حکومتی اعلان کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 21 ستمبر سے جامعہ کھول دی جائے گی۔

ملک میں کرونا وبا پر کنٹرول پانے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی اعلان کے بعد اسلامی یونی ورسٹی کو 21 تاریخ سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

طلبہ و طالبات کرونا ایس او پیز کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، جامعے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ کو کرونا بچاؤ کے لیے ایس و پیز سے متعلق جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

ادھر لاہور کالج برائے خواتین یونی ورسٹی سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادارے میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس پہلے مرحلے میں یونی ورسٹی آ سکیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ انڈر گریجوایٹ اسٹوڈنٹس ایک ماہ تک آن لائن کلاسز جاری رکھیں گے، دوسرے مرحلے میں آن کیمپس کلاسز کا باقاعدہ آغاز 15 اکتوبر سے ہوگا۔

یاد رہے کہ 7 ستمبر کو حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا تعلیمی نقصان کو چند ماہ میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے کہا تھا کہ 15 ستمبر سے یونی ورسٹیاں اور کالجز کھولے جائیں گے، 15 دن تک حالات ٹھیک رہے تو تمام انسٹی ٹیوشنز کو کھول دیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button