پاکستانی خبریں

بچوں کو اسکول بھیجنے سے پہلے ایس او پیز کا خیال رکھنا ہو گا، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 15 ستمبر سے نویں اور دسویں جماعت کی کلاسز کا آغاز ہو گا، والدین اگر مطمئن ہیں تو بچوں کو اسکول بھیجیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں، کورونا کم ہوا ہے مگر ختم نہیں،والدین سے درخواست ہے چھوٹے بچوں پر خصوصی توجہ دیں۔

سعید غنی نے کہا کہ والدین انتہائی غیرمعمولی حالات میں بچوں کو اسکول بھیج رہے ہیں، بچوں کو اسکول بھیجنے سے پہلے ایس او پیز کا خیال رکھنا ہو گا۔

انہوں نے اسکولوں کو آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسکول آن لائن تعلیم جاری رکھے تو کوئی مسئلہ نہیں۔

خیال رہے کہ 7 ستمبر کو وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button