لاہور میں سبزیوں کی قیمتں کم نہ ہو سکیں، دوکانداروں نے حکومتی نرخ ہوا میں اڑا دیے

لاہور میں سبزیوں کی قیمتں کم نہ ہو سکیں، دکاندار من مانیاں کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

لاہور کے شہریوں کی مشکلات بدستور برقرار ہیں، شہر میں حکومتی نرخ پر سبزیوں کی فروخت ناممکن ٹھہری ہے۔

مارکیٹ میں ادرک سات سو، پیاز ساٹھ، ٹماٹر ستر، آلو ستر، بینگن ایک سو پچاس، بھنڈی ایک سو اسی، توری اسی روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے،، کئی دکانوں پر سرکاری نرخ نامہ موجود ہی نہیں ہے۔

دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے حکومتی ریٹ لسٹ پر تو منڈی سے سبزیاں نہیں ملتی تو یہاں کیسے فروخت کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ منڈیوں میں پہلے قیمتوں کو کنڑول کرے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں