سانحہ گجرپورہ کےمجرموں کوسرعام کوڑوں کی سزادی جائے، چوہدری شجاعت حسین

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے موٹروے پر بچوں کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے المناک واقعے میں ملوث مجرمان کو سرعام کوڑے مارنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا کو جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سانحہ گجرپورہ کےمجرموں کوسرعام کوڑوں کی سزادی جائے، وزیراعلیٰ اپنے اختیار یا نااختیار کو بھول کر مجرموں کو سرعام کوڑے ماریں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ لوگوں کوپتہ لگ سکےکوئی ان کی دادرسی کو آیا ہے، خاتون کی عصمت دری کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ گجرپورہ پرکمیٹی بنا دی گئی ہےان کمیٹیوں سےمعاملہ حل نہیں ہوگا ایسا شرمناک واقعہ پیش ہی نہیں آناچاہئےتھا۔

گجرپورہ زیادتی کیس میں پولیس کی روایتی اورجدید طریقہ سے تفتیش جاری ہے، پولیس کی ٹیموں نے 3کھوجیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ کے اطراف 5کلو میٹر کا علاقہ چیک کرکے مشتبہ پوائنٹس مارک کر لئے جبکہ مختلف شواہد پر پولیس نے سات مشتبہ افراد محمد کاشف، عابد، سلمان، عبدالرحمن، حیدر سلطان، ابوبکر، اصغر علی کو حراست میں لیا، جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں