کراچی کو دنیا کا بہترین قابل رہائش بنانا وفاقی اور صوبائی حکومت کا مشترکہ مشن ہے

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں پانی کے فراہمی کے بڑے منصوبے کے فور کے سلسلے میں وفاق کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو خط لکھ کر یقین دہانی کرائی۔
اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو دنیا کا بہترین قابل رہائش اور محفوظ شہر بنانا وفاقی اور صوبائی حکومت کا مشترکہ مشن ہے، شہر کو فراہمی آب کا منصوبہ کے فور دو سال سے زیر التوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کےفور منصوبہ کراچی کو فراہمی آب کے لیے اہم ترین ہے، ستمبر 2018 میں کےفور کی لاگت اور انتظامی معاملے پر سنگین شکایات آئیں، 2سال سے مختلف وجوہات سے کےفور منصوبہ زیر التواء ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں