پاکستانی خبریں

غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل، قاتل باپ گرفتار

لاہور میں غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل ہوگئی، پولیس نے چودہ سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق باپ نے بیٹی کو بیلٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے حالت انتہائی نازک ہونے پر بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا ڈرامہ رچا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شدید تشدد اور گلا دبانے کی وجہ سے معصوم عروبہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق تدفین سے قبل دوران غسل جسم پر تشدد کے نشانات واضح نظر آنے پرشک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ مقامی پولیس نے مقتولہ عروبہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کروایا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے پر انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے مقتولہ کے سگے باپ ملزم اشرف کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ مروہ کیس میں زیر حراست ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرلیا تھا۔

Related Articles

Back to top button