موٹر وے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت، مثاثرہ خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والے افراد گرفتار

گجرپورہ زیادتی کیس میں پولیس نے مثاثرہ خاتون کااے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والے 2افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ واردات کے گرد 3گاؤں کے مردوں کا ڈی این اے سیمپل لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گجرپورہ میں خاتون زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، پولیس نے خاتون کا اےٹی ایم کارڈاستعمال کرنے والے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نے اے ٹی ایم کارڈ سے ٹرانزکشن کی کوشش کی ،دونوں کے ڈی این اے سیمپل حاصل کرلئے گئے، متاثرہ خاتون کے ڈی این اےسیمپل کیساتھ میچنگ کاانتظار ہے۔

مزید پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس: متاثرہ خاندان کو یقین دلاتا ہوں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، عثمان بزدار

دوسری جانب تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 70 افراد کے ڈی این اے سیمپل حاصل کرلئے گئے جبکہ واردات کے گرد 3گاؤں کے مردوں کا ڈی این اے سیمپل لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واردات کےاگلےروز6افراد کاپنجاب فرانزک ایجنسی میں ڈی این اے لیاگیا، ان افراد کی ڈی این اے رپورٹ آج مکمل ہونےکی توقع ہے، 70 افراد کے سیمپل آج پی ایف ایس اےبھجوائے جائیں گے۔

متاثرہ خاتون کا ابتدائی ڈی این اے سیمپل بھجوادیا گیاہے، واقعے کے بعد سے متاثرہ خاتون سہمی ہوئی ہے ، ڈی این اے سیمپلنگ مکمل کرنے کیلئےدبئی سے مخصوص کیمیکل منگوا لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں