پاکستانی خبریں

اسکول و کالج میں کورس پڑھانے سے متعلق تفصیلاً خبر آگئی

سیکریٹری تعلیم سندھ نے اسکول و کالج کے لیے کورس پڑھانے کا طریقہ کار تیار کرلیا۔

نئے طریقہ کار کے تحت اب اسکول و کالج میں کورس کی پڑھائی مکمل کرائی جائے گی۔ 11ویں اور 12ویں جماعت میں طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 30فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔

نئے طریقہ کار کے مطابق نویں اور دسویں کے طلبا کو سائنس، ریاضی، سندھی اور انگلش کا 40فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔ اسی طرح چھٹی سے آٹھویں کے طالب علموں کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 50فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔

پہلی سے پانچویں کے طلبا کو لٹریسی، ریاضی اور جنرل نالج کا 30فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔

2021میں تعلیمی سیشن مئی سے شروع کیا جائے گا۔ وزیرتعلیم سندھ سیکریٹری تعلیم کی سفارش کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ حکومت 15 ستمبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرچکی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 13 مارچ کو اسکول کی بندش کا فیصلہ مشکل تھا، کرونا کے دوران بچوں کے امتحانات لینا بھی مشکل تھا، اسکول کھولنے سے متعلق مختلف فورمز پر مسلسل تحقیق کی گئی ہے، تعلیمی نقصان کو چند ماہ میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

Back to top button