پاکستانی خبریں

پاک افغان سرحد پر پرتشدد واقعات افغان امن عمل کو پٹری سے ہٹانے کی سازش ہیں، ترجمان پاک فوج

پاک افغان سرحد پر پرتشدد واقعات افغان امن عمل کو پٹری سے ہٹانے کی سازش ہیں۔ یہ بات پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب پر تشدد واقعات میں اضافہ ہواہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پرتشدد واقعات افغان امن عمل کو متاثر کرنے کوشش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ
پاکستان دونوں ممالک میں امن اورترقی دیکھنا چاہتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک اکٹھے مل کر سازشی عناصر کو شکست دیں گے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان امن و ترقی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر امن کو سبو تاژ کرنے والوں کو شکست دیں گے۔

Related Articles

Back to top button