وزیر اعظم کو وزارت تعلیم کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی رپورٹ پیش

وزیر اعظم عمران خان کو وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی، جس میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری اداروں میں عوامی شکایات کے حل کے معاملے پر اداروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال جاری ہے اور وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ متحرک ہیں۔

وفاقی وزارت تعلیم کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی اور عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی ہے۔

18رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18 افسران کے ڈیش بورڈز پر 542 شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی کارکردگی ناقص قرار دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی پر سابق ڈی جی فیڈرل ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹرفیڈرل ایجوکیشن، پرنسپل ایف جی کالج ہوم اکنامکس سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس نے کہا کہ ہدایت کے برعکس افسران نے شکایات کے حل میں کوتاہی کی، افسران شکایات کے حل ،رائے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

رپورٹ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں