پاکستانی خبریں

خیرپور: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

خیرپور میں پیرگوٹھ کے کچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار گاؤں مورجھبر کے 18 سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے تھے کہ اس دوران حادثہ پیش آیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور وزیراعلیٰ سندھ کو متاثرین کے لیے مکمل ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ مون سون کی بارشوں سے دریائے چناب اور سندھ کی ندیوں میں سیلاب آگیا ہے، جس نے کنارے میں بسنے والے باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے جبکہ دریائے چناب میں سیلاب کی اطلاع ملنے کے بعد خیرپور ، جامشورو اور گڈو بیراج کے نواحی اضلاع میں دیہات کو خالی کرا لیا گیا۔

Related Articles

Back to top button