پاکستانی خبریں

تبدیلی سرکار نے اپنا وعدہ وفا کردیا، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں واضح کمی

وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں مزید کمی کر دی، اخراجات میں ریکارڈ 68فیصد کمی کے بعد ملازمین کی تعداد 180رہ گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم جاری ہے ، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں مسلسل تیسرے سال بھی کمی کی گئی ۔

وزیراعظم نے وعدے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کےاخراجات میں مزید کمی کردی، وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف اور اخرجات میں واضح کمی کی گئی ، اخراجات میں ریکارڈ 68فیصد کمی اور ملازمین کی تعداد522سےکم ہوکر180رہ گئی۔ 

سال 2018 میں وزیراعظم ہاؤس نےاخراجات مد میں50.9کروڑروپےخرچ کئے جبکہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم ہاؤس پر اب تک 31.6 کروڑ خرچ کئے۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا وزیراعظم نےوزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف،اخرجات میں واضح کمی کی، اخراجات میں 38فیصدکمی کی گئی، 2018 میں وزیراعظم ہاؤس کا عملہ 552افرادپرمشتمل تھا، اب وزیراعظم ہاؤس 68فیصدکمی کے بعد 180افراد پر مشتمل ہیں۔

خیال رہے قومی خزانے سے عیاشی کرنے کی بجائے وزیر اعظم نے امانت و احساس کی تاریخ رقم کر دی تھی، یہ معلومات سامنے آئی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی رہائش گاہ کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔

معلوم ہوا تھا کہ نوکروں کی تنخواہوں، بلوں کی ادائیگی اور رہائش گاہ کی سیکورٹی پر اٹھنے والے اخراجات بھی وزیر اعظم خود ادا کرتے ہیں، وزیر اعظم کا دفتر بھی بچت کی قابل تقلید مثال بن گیا ہے، کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم کے دفتر میں ملازمین کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح تک آ گئی، ایک سال کے دوران وزیر اعظم کے دفتر نے 18 کروڑ سے زائد رقم بچا کر قومی خزانے میں واپس کی۔

بیرونی دوروں میں بھی وزیر اعظم عمران خان کفایت شعاری اور کم از کم اخراجات میں سب سے آگے ہیں، عمران خان بطور وزیر اعظم واشنگٹن گئے تو محض 67 ہزار 180 ڈالرز میں اپنا 5 روزہ دورہ مکمل کر کے آئے۔

Related Articles

Back to top button