پاکستانی خبریں

وفاقی کابینہ کا ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بارشوں سے زیادہ نقصان نہیں ہوا تاہم ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے اندرون سندھ کے حالات ملک کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ خراب ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت اندرون سندھ میں منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ہرممکن تعاون کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ عون عباس کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے کل اسلام آباد میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ ماڈل پناہ گاہ کےتصورک وپورےملک تک وسیع کیاجائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غریب طبقےکوسہولیات دینے کےلیےپرعزم ہیں

Related Articles

Back to top button