پاکستانی خبریں

کورونا کے باعث بند شادی ہال کے کاروبار سے منسلک افراد کو پنجاب حکومت نے خوشخبری سنا دی

پنجاب حکومت نے صوبے میں شادی ہالز سمیت تمام بند کاروبار کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں جس کی حتمی منظوری کمیٹی برائے انسداد کورونا دے گی۔

ذرائع کے مطابق ایس او پیز کے تحت شادی ہال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کے مطابق تمام سفارشات کمیٹی برائے انسداد کورونا کے سامنے رکھی جائیں گی۔ کمیٹی ہی شادی ہالز اور دیگر کاروبار کو کھولنے کی حتمی منظوری دے گی۔

Related Articles

Back to top button