پاکستانی خبریں

پاکستان اور جاپان کے درمیان 500 ملین گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور جاپان کے درمیان 500 ملین ین کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے میں ویسٹ منیجمنٹ کے لیے 29 گاڑیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان اور اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مابین سولڈ وسیٹ مینجمنٹ کے لیے گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا، گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔

وزارت اقتصادیات کے سیکٹری نور احمد اور جاپان کے سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے، گرانٹ کی کل لاگت 500 ملین ین ہے جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کے لیے 29 گاڑیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ حکومت جاپان پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھے گی جبکہ سیکریٹری نور احمدنے ویسٹ مینجمنٹ کیلئےگرانٹ پر حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ جاپان نے ہمیشہ قدرتی آفات سے نمٹنے ، سیلابوں ، زلزلوں سمیت دیگر آفات میں پاکستان کی مدد کی ہے جس پر حکومت پاکستان جاپان کی حکومت اور عوام کی شکرگزار ہیں اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔

یاد رہے چند روز قبل معاون خصوصی زلفی بخاری سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کوننوری ماتسودا کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے پربات چیت کی گئی اور پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں 3روزہ جاب فیئرکرانے کی تجویز زیر غور آئی۔

جاپانی سفیر نے کہا تھا کہ جاپان کو آئی ٹی اورنرسنگ کیئر میں تربیت یافتہ افرادکی اشد ضرورت ہے، پاکستان میں آئی ٹی کی تربیت یافتہ افرادی قوت اپلائی کر سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button