پاکستانی خبریں

زرتاج گُل نے عمران خان سے متعلق سوالات کے دیئے دلچسپ جوابات، دیکھئے خبر میں

وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گُل کا شادی سے متعلق کہنا ہے کہ ارینج نہیں بلکہ لَو میرج کرنی چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گُل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سیاست سے ہٹ کر غیر رسمی سوالوں کے جوابات دیئے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں ۔

زرتاج گُل 2010ء میں پاکستان تحریک انصاف کے ہی رہنما ہمایوں رضا خان اخوند کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے زرتاج گُل نے کہا کہ ’دونوں صورتوں میں تباہ تو ہونا ہی ہے، وہ سمجھتی ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ انسان لَو میرج کر کے تباہ ہو ۔‘

زرتاج گُل نے مزید سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ’ وہ صبح نماز کے لیے اُٹھتی ہیں اور نماز کے بعد دوبارہ سو جاتی ہیں، پھر دن میں 9 یا 10 بجے اپنی مصروفیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جاگتی ہیں، ناشتے میں وہ چائے اور انڈہ لیتی ہیں جو کہ اُن کی بہت پسندیدہ غذا ہے ۔‘

انہوں نے پاکستانی ڈراموں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ باقاعدگی سے ڈرامے نہیں دیکھ پاتی ہیں مگر چلتے پھرتے جو چینل پر لگ جائے تو وہ دیکھ لیتی ہیں۔‘

زرتاج گُل نے اپنے لیڈر وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ کوئی بھی لیڈر منافق یا بزدل نہیں ہو سکتا ہے اور انہیں فخر ہے کہ اُن کا لیڈر بزدل اور منافق نہیں ہے، یہ عمران خان کی عادت اُنہیں بہت پسند ہے ۔‘

زرتاج گُل سے انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی کے بعد پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک چننے کو کہا گیا جس میں سے انہوں نے پی پی پی کو مسلم لیگ ن سے بہتر قرار دیا ۔

زرتاج گُل نے انٹرویو کے دوران ’ریپڈ کویشن راؤنڈ‘ میں بھی تیزی سے جواب د یئے جن میں اُنہوں نے محبت اور پیسوں میں سے محبت کو چنا، زرتاج گُل کو خوبصورتی اور ذہانت میں کسی ایک کو چننے کے کہا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ دونوں بہت لازمی ہیں، بہتر ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ذہانت بھی ہو۔

دو سیاسی شخصیات میں سے اُنہیں بلاول بھٹو زرداری یا مریم نواز کو چننے کو کہا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ کیوں کے وہ ایک عورت اس لیے مریم نواز کا انتخاب کریں گی۔

پاکستان کے دو شہر ڈیرہ غازی خان اور اسلام آباد میں سے انہوں نے ڈی جی خان کو چنتے ہوئے کہا کہ اُنہیں ڈی جی خان سے بہتر کوئی شہر نہیں لگتا ۔

اپنی پسندیدہ غذا سے متعلق بتاتے ہوئے زرتاج گُل نے کہا کہ اُنہیں ابلا ہوا انڈہ بہت پسند ہے جبکہ وہ پشاوری چپلی کباب اور سبز چائے بھی بہت پسند کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button