وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم منصوبے کا اعلان کردیا، روزگار کے مواقع روشن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کردی، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ، اسکیم کےتحت 30 ارب کے قرضے آسان شرائط پر دیے جائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے کاروبار یا موجودہ کاروبار کےلئے قرضہ فراہم کیا جائےگا، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔

انھوں نے کہا کہ خواجہ سرا بھی قرضہ اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے جبکہ خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب روزگار اسکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کے باعث کاروبار متاثرہوئے اب بڑا ریلیف دے رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مارک اپ کو مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے، نوجوان ناصرف ہنرسیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں