پاکستانی خبریں

کراچی: پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق، زیادتی کے بعد سرپرپتھرمار کر قتل کیا گیا

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں کچرا کنڈی سےملنےوالی پانچ سالہ بچی ماروا کی میت کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا،جن کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

کمسن مقتولہ بچی ماروا کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایم ایل اوڈاکٹرذکیہ کا کہنا ہے کہ بچی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔ بچی کے سرپرپتھرماراگیا جس سے گہرے زخم آئے اورموت کی وجہ بنے۔

لواحقین نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کے لیئے تین روز کا وقت دیدیا، قاتل گرفتارنہیں ہوئے تو احتجاج کرینگے۔ دوسری جانب پولیس نے مقتولہ بچی کے پڑوسی نواز سمیت گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا،  حراست میں لیئے گئے مبینہ ملزمان کے ڈی این اے سیمپل بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔

بچی کے چاچا کے مطابق بچی جمعہ کی صبح سات بجے گھرکے قریب واقع دکان سے بسکٹ لینے نکلی تھی دکان سے بسکٹ لینے کے بعدمارواگھرنہیں پہنچ سکی تھی اور پھر گھر سے کچھ فاصلے پرگرائونڈ میں واقعہ کچراکنڈی سے مارواکی لاش ملی تھی، ہمیں کسی پر شک نہیں ، بس ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے پولیس کے مطابق مارواکاوالد رکشہ ڈرائیور ہے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں

Related Articles

Back to top button